پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے کیلئے اپیل دائر ۔اپیل میاں عزیز الدین کاکاخیل کی جانب سے دائر کی گئی ہے، دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیر اعلیٰ نے ہجوم کیساتھ پنجاب میں کئی جرائم کیے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ علی امین گنڈا پور سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے غیر قانونی اقدامات کر رہے ہیں،وہ وفاق کیخلاف عوام کو اُکسا رہے ہیں۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ غیرقانونی اور غیر آئینی اقدامات سے روکنے کیلئے علی امین کو عہدے سے ہٹایا جائے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی، لہٰذا آرٹیکل 62 کے تحت انہیں نااہل کیا جائے۔
درخواست گزار نے اپنی درخواست میں وزیراعلیٰ و گورنر خیبرپختونخوا، وفاقی اور صوبائی حکومت، الیکشن کمیشن اور آئی جی خیبرپختونخوا کو فریق بنایا ہے۔
طلباوطالبات کیلئے خوشخبری،وظائف کی رقم میں اضافہ کردیا گیا

