پشاور (ویب ڈیسک) پشاو کے نامور خواجہ سرا ءڈولفن ایان کی سوشل میڈیا پر برہنہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، ڈولفن ایان نے پولیس کو کارروائی کی درخواست دیدی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ سرا ڈولفن ایان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو 2 سال پرانی ہے جو کہ زبردستی بنائی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو ویڈیو وائرل کرنے کے حوالے سے درخواست دے رہی ہوں، ایف آئی اے سائبر کرائم میں بھی ملزم کے خلاف درخواست دوں گی۔ڈولفن ایان نے بتایا کہ ملزم کا نام اور ایڈریس پولیس درخواست میں شامل کیا ہے۔
ایس پی سٹی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ خواجہ سراء ڈولفن ایان کی ویڈیو سے متعلق مقامی تھانہ رابطے میں ہے۔
زندہ بچی مردہ قرار،ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی جاری،نجی ہسپتال کا انوکھا کارنامہ

