Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

سرکاری فنڈ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر لگانے کا الزام، صوبائی وزیرعاطف خان کو نوٹس جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)محکمہ اینٹی کرپشن نے عاطف خان کو ایک اورنوٹس جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق عاطف خان پر سرکاری فنڈز اپنی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر خرچ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔سابق صوبائی وزیر عاطف خان کو پہلے بھی اینٹی کرپشن کی طرف سے نوٹس جاری کیا جاچکا ہے۔

نئے نوٹس میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔نوٹس میں کہا گیا کہ عاطف خان سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق انکوائری درکار ہے، نجی ہاوسنگ سوسائٹی نے حکومت اراضی پر قبضہکررکھا ہے ۔

محکمۂ اینٹی کرپشن نے کہا کہ زرعی زمین کو غیر قانونی طور پر رہائشی جگہ میں تبدیل کیا گیا، حکومتی فنڈز کو نجی سوسائٹی میں استعمال کا بھی الزام عائد کردیا گیا۔نوٹس میں مزید کہا گیا کہ اشتہارات میں پی ٹی آئی کے ایم این اے عاطف خان کو بطور مالک دیکھایا گیا، مذکورہ معاملے کی وضاحت ضروری ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز بھی عاطف خان کو نوٹس جاری ہوا تھا، محکمہ اینٹی کرپشن نے عاطف خان کو 12 نومبر کو صبح ساڑھے 10 بجے پشاور ہیڈ آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔سابق صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان کو مالم جبہ منصوبہ سے متعلق جاری تحقیقات کے سلسلے میں 12 نومبر کو صبح ساڑھے 10 بجے طلب کیا گیا ہے، ان پر منصوبے میں اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔
پاکستان کے ہاتھوں بھارتی کھلاڑیوں کی درگت بننے پر بھارتی میڈیا سیخ پا

یہ بھی پڑھیں