Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

خناق خطرناک صورت اختیار کرگیا، درجنوں بچے جاں بحق،سینکڑوں متاثر،محکمہ صحت پریشان

پشاور(نیوز ڈیسک)صوبے میں رواں برس 380 بچے متاثر ہوئے، صرف پشاور میں 12 بچے مرض کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئےخیبر پختونخوا میں خناق خطرناک صورت اختیار کرگیا، جس سے متاثرہ 26 بچے جاں بحق ہو گئے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں خناق خطرناک حد تک پھیلاؤ اختیار کر چکا ہے، جس سے اب تک 26 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

جب کہ صوبے میں رواں سال 380 بچے خناق سےمتاثر ہوئے ۔حکام کا کہنا ہے کہ مرض خناق میں پشاور سرفہرست ہے، جہاں سب سے زیادہ 12 بچے موت کے منہ میں چلے گئے۔ نوشہرہ اور چارسدہ میں 3،۔ 3 جب کہ ضلع مہمند میں 2 بچے جاں بحق ہوئے۔جان کی بازی ہارنے والے بچوں میں زیادہ تر کی عمریں 5 سال سے زیادہ ہیں۔ خناق سے خیبرپختونخوا کے 27 اضلاع کی 228 یونین کونسلیں متاثر ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچوں نے پیدائشی حفاظتی ٹیکہ جات کے کورس مکمل نہیں کیے۔

کیا ذاکر نائیک بھارتی انکار کی وجہ بنے؟ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بھارتی صحافی نے عجیب منطق پیش کردی

یہ بھی پڑھیں