پشاور(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کا احتجاج اسلام آٰباد ڈی چوک کی طرف رواں دواں اس حوالے سے بشری بی بی کی ہدایت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے لئے مسئلہ بن گئی،اس وقت علی امین گنڈا پور اور شیخ وقاص کے مطابق یہ قافلہ آہستہ سے اسلام آباد کی طرف سے لے کر جانا ہے اور اس سے راستے میں پڑائو بھی کرتے ہوئے جانا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام اس قافلے میں شریک ہوسکتے
لیکن اس کے برعکس عمران خان کی اہلیہ اس وقت قافلے کو ہدایات دے رہی ہیں اور وہ کہہ رہی ہیں کہ تیز چلیں جلدی اسلام آبادپہنچنا ہےلیکن تحریک انصاف نے جو سوچا ہوا تھا انہوں نے جو پلان ترتیب ہوا تھا اس کے مطابق تقریباً 7روز میں اسلام آباد پہنچنا تھا اس لئے آہستہ آہستہ اسلام آباد کی طر ف جانا ہے لیکن بشریٰ بی بی کی زد دیکھتے ہوئے یہ سب کچھ پلان کے خلاف ہو رہا ہے اور تحریک انصاف کی پولیٹیکل قیادت اس وقت عجیب سی صورتحا ل میں پھنسی ہوئی ہے کہ اب کیا کیا جائے ،
بشریٰ بی بی کو سیاست بارے اتنی سوچ سمجھ نہیں ہے کیونکہ وہ سیاسی خاتون نہیں ہیں وہ گھریلوخاتون ہیں اور سیاست بارے ابھی ان کی رائے سمجھ سے بالا تر ہے ذرائع کے مطابق پشاور روانگی سے پہلے بھی وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کے درمیان بحث ہوئی تھی علی امن گنڈاپور نے بشریٰ بی بی سے کہا تھا کہ آپ ہمارے ساتھ چلیں آپ قابل احترام ہیں ہمیں اپنے مطابق کام کرنے دیں ہمیں پتہ ہے کہ کیسے عمران خان کو رہا کروانا ہے اور کیسے احتجاج کرنا ہے لیکن بشریٰ بی بی نے علی امین گنڈا پور کی باتوں پر کوئی خاص توجہ نہیں دی ۔
عمران خان کو لیےبغیر واپس نہیں جائینگے،بشریٰ بی بی ڈٹ گئیں

