Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

کرم میں جنگ بندی کے باوجود جھڑپیں جاری، اموات میں اضافہ،حالات کشیدہ ہوگئے

پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ 8 روز سے بند ہے۔ مرکزی شاہراہ بند ہونے سے افغانستان کے ساتھ خرلاچی بارڈر پر تجارت بھی بند ہے: ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ،کرم میں فریقین کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے باوجود جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں مزید 5 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے ہیں۔

چند روز قبل کرم میں فریقین کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا تاہم اس کے باوجود 8 روز سے جھڑپوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔پولیس کے مطابق تازہ جھڑپوں میں مزید 5 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے ہیں، جھڑپوں میں اب تک 55 افراد جاں بحق اور 149 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں