Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

علی مین گنڈاپور کو تمام مقدمات میں 16 جنوری تک گرفتار نہ کرنے حکم

پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی مین گنڈاپور کو راہداری اور حفاظتی ضمانت دے دی۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور منگل کو پشاور ہائیکورٹ پہنچے، جہاں مقدمات کی تفصیل سے متعلق ان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد نے کی۔

عدالت نے علی مین گنڈاپور کو تمام مقدمات میں 16 جنوری تک گرفتار نہ کرنے حکم دے دیا۔دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی، جس کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کے خلاف اسلام آباد میں 32 اور پنجاب میں 33 مقدمات درج ہیں۔عدالت نے وزیراعلیٰ کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا، مرغی کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

یہ بھی پڑھیں