Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

پاراچنار میں تمام تعلیمی ادارے آج سے بند کر دیے گئے

پاراچنار(نیوز ڈیسک) پاراچنار میں راستوں کی بندش کے باعث تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج سے بند کر دیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں کے سربراہان کا کہنا ہےکہ مرکزی شاہراہ کو کھولنے اور محفوظ بنانے تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ایم این اے حمید حسین نے کہا ہے کہ بے امنی و راستوں کی بندش سے زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہوا ہے۔

حمید حسین نے کہا کہ چھٹیوں پر آئے ہوئے اوور سیز پاکستانیوں کے ویزے اور ٹکٹ بھی ضائع ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ قیامِ امن کے لیے کوہاٹ میں جاری گرینڈ جرگے میں آج حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

کوہلی اور انوشکا جلد بھارت چھوڑ کر جارہے ہیں: کرکٹر کے سابق کوچ کا دعویٰ

یہ بھی پڑھیں