پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع کا اعلان کردیا گیا۔خیبرپختونخوا کے تمام اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات چھٹیاں بڑھا دی گئی ہیں جبکہ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ صوبے کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز 6 جنوری تک بند رہیں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل صوبائی محکمہ تعلیم نے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ صوبےکے میدانی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات 23 دسمبر سے 31 دسمبر تک جبکہ پہاڑی علاقوں میں 23 دسمبر سے 29 فروری 2024 تک ہوں گی۔
کرم میں معمولات زندگی 85 ویں روز بھی بحال نہ ہوسکی، آج فریقین کے درمیان معاہدہ طے پانے کا امکان

