Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

پاراچنار: کھانے پینے کی اشیاء کی شدید قلت، ٹماٹر 700 روپے کلو ،پٹرول فی لیٹر1000 روپے میں فروخت

پاراچنار(نیوز ڈیسک) پاراچنار میں ساڑھے 4 ماہ سے راستوں کی بندش کے باعث کھانے پینے کی اشیاء کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔ پاراچنار میں اشیاء کی شدید قلت پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔کراچی میں 40 روپے فی کلو میں ملنے والا ٹماٹر پاراچنار میں 700 روپے کلو تک جا پہنچا ہے، اسی طرح دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی 300 روپے فی کلو سے تجاوز کرگئی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اپر کرم کے مختلف مقامات پر فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل 1000 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہو چکی ہے، جس کے سبب لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ پیدل جانے پر مجبور ہیں۔

ادھر لوئر کرم میں قبائلیوں کے مطالبات کے حق میں دھرنا اور نقصانات کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔دوسری جانب کرم تنازع کے حل کے لیے فریقین گزشتہ 3 ماہ سے زائد عرصے سے بند ٹل پارا چنار روڈ کھولنے پر متفق ہوگئے ہیں۔اپر کرم ذرائع کے مطابق گاؤں میں کسی ایک جگہ فریقین کا اسلحہ رکھا جائے، اسلحہ گودام کی ایک چابی انتظامیہ اور دوسری چابی مشرکے پاس ہو، کسی فریق نے زبردستی اسلحہ استعمال کیا تو کمیٹی حکومت کا ساتھ دے گی۔

جرگہ ممبر ارشاد بنگش نے کہا کہ فریقین نے اسلحہ جمع کرانےکا طریقہ کار جمع کرادیا ہے، امن معاہدے کی شقوں پر عملدرآمد کررہے ہیں لہٰذا ٹل پارا چنار روڈ کھولا جائے اور حکومت اپنی رٹ قائم کرے، دونوں فریقین ٹل پارا چنار روڈ کھولنے پر متفق ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی کے میچز لائیو کہاں کہاں دیکھے جاسکتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں