Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

خیبرپختونخوا میں سرکاری گودام سے1700 میٹرک ٹن گندم غائب ہونے کاانکشاف

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا میں بڑا کرپشن اسکینڈل سامنے آگیا، سرکاری گودام سے1700 میٹرک ٹن گندم غائب ہونے کاانکشاف ہوا ہے،جس سے قومی خزانے کو انیس کروڑ ستترلاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے ۔نجی چینل کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت میں کرپشن کا بڑا سکینڈل سامنے آگیا، اضاخیل نوشہرہ گودام سے 1700 میٹرک ٹن گندم غائب کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق گودام سے گندم خورد برد کیے جانے کے باعث قومی خزانے کو 19 کروڑ 77 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے، گودام سے گندم کی 3 ہزار 309 خالی بوریاں بھی غائب کردی گئی ہیں۔گندم کی خورد برد کی انکوائوری مکمل کرکے اسٹوریج اینڈ انفورسمنٹ آفیسر این آر سی ،اسسٹنٹ فوڈ کنڑولر اور 3 فوڈ انسپیکٹرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ اینٹی کرپشن نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی خاندانی جائیدادیں اور بینکس اکاؤنٹس ضبط

یہ بھی پڑھیں