Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

خیبرپختونخوا، بارش و سیلاب ہلاکتیں 323 ہو گئیں

پشاور( نیوز ڈیسک)پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختون خوا نے کہا ہے کہ صوبے میں بارش اور فلیش فلڈ سے پیش آئے مختلف حادثات میں 323 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے اعلامیے میں نقصانات اپڈیٹ کیے گئے، جس کے مطابق سیلاب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر میں اب تک 209 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ صوبے میں 156 افراد زخمی اور 336 مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 230 مکانات کو جزوی اور 106 مکانات مکمل تباہ ہوئے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حادثات سوات، بونیر، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام میں ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:سوات: سکول کے پرنسپل کی حاضر دماغی نے 936 بچوں کی جانیں بچا لیں

یہ بھی پڑھیں