Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سوات اور گردونواح میں4.2 شدت زلزلےکے جھٹکے

سوات ( اوصاف نیوز)ضلع سوات میں مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں ضلع سوات کے مینگورہ شہر اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ ہپیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 تھی جبکہ اس کا مرکز تاجکستان افغانستان کا بارڈر تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے زیر زمین گہرائی 185 کلو میٹرریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکوں سے لوگ خوف زدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
مزید پڑھیں‌:دکھ کے لمحات میں شہری سہولت، قبر کھدائی اور میت بس سروس اب بلا معاوضہ

یہ بھی پڑھیں