Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، پانچ دہشت گرد ہلاک

لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں پانچ دہشت گرد ہلاک

لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں پانچ دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ یہ کارروائی اتوار کے روز انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پندرہ مارچ کو دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے کارروائی شروع کی۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔

شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد پانچ دہشت گرد مارے گئے جو فتنہ الخوارج گروہ سے تعلق رکھتے تھے۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں متعدد حملوں میں ملوث رہے تھے۔

کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی ختم کرنے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں