لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ہائیکور ٹ خصوصی عدالت میں ججز کی عدم تعیناتیوں کےکیس کی سماعت عدالت نے محکمہ قانون پنجاب کی کمیٹی کی درخواست پر ججز تعیناتی کیلئے ایک موقع دبدیا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 مئی تک ملتوی کردی ۔
انسداد دہشتگردی قانون کےتحت مقدمات کاسات یوم میں فیصلہ کرنا ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے عدالت کوبلاوجہ سختی پر مجبور کیاجارہاہے۔یہ بھی فیصلے میں لکھوانا پڑے گا کہ حکومت اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کررہی۔
کامیڈین شفاعت علی کی وزیراعظم کے سامنے ان کی نقل اتارنے کی ویڈیو وائرل
درخواست گزار کی پٹیشن پرلاہور ہائیکورٹ نے دہشتگردی عدالت کو بیس یوم میں فیصلہ کرنے کاحکم دیا۔درخواست گزار کارشتہ دار کیخلاف 2015 سے دہشتگردی عدالت میں کیس چل رہاہے۔ججز عدم دستیابی سے فیصلے کیسے ہوں گے اور ملزمان جیلوں میں بند ہیں۔
ہماری کسی ادارے سے لڑائی نہیں۔پارلیمان میں دیکھنے والوں کو بھی دیکھنا اور سوچنا چاہئیے۔چیف جسٹس نے کہا کہ اب زبانی کلامی بات نہ کی جائے بلکہ عملی اقدام کیاجائے۔

