لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب حکومت نے وفات پاجانے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کی ملازمتوں سے متعلق رول 17 اے ختم کر دیا۔ اب مرحوم ملازمین کے بچوں کو نوکری نہیں ملے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب گورنمنٹ سول سرونٹس اپوئنٹمنٹ اینڈ کنڈیشنز آف سروس رولز 1974ء میں ترمیم کے بعد اب وفات پاجانیوالے سرکاری ملازمین کے اہل خانہ میں سے کسی کو سرکاری نوکری نہیں دی جائے گی۔
رول 17اے کے تحت سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو نوکری دی جاتی تھی، رول 17اے کے تحت سرکاری ملازم کی وفات کی صورت میں بیوی یا بچوں میں سے کوئی ایک نوکری کیلئے اہل ہوتا تھا۔سیکرٹری ریگولیشنز سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن عرفان احمد سندھو نے رول 17اے ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
پاکستانی نژاد برطانوی تاجرسید قمررضا اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے چیئرمین مقرر


