Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

موٹر سائیکل سواروں کا ہیلمٹ کے بغیر لاہور شہر میں داخلہ بند،2ہزار جرمانے کا فیصلہ

لاہور(نیوزڈیسک) حکومت پنجاب نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کی لاہور شہر میں داخلے پرپابندی عائد کردی۔ ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سواروں کے لاہور شہر میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔

شہر کی متعدد شاہراہوں پر بھی بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ کیا، مال روڈ، جیل روڈ، فیروزپور روڈ، کینال روڈ، مین بولیوارڈ پر خصوصی چیک پوائنٹس قائم کردیں۔

قانون پر عملدرآمد کیلئے ، شوکت خانم، لیک سٹی، اڈا پلاٹ سمیت داخلی و خارجی راستوں پر وارڈنز تعینات کر دیئے ۔سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق ہیلمٹ بازو میں لٹکانے، ٹینکی پر رکھنے پر بھی چالان کیا جائے گا، سی ٹی او لاہور نے کہا ہے کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو 2000 روپے جرمانیہ کیا جائے گا۔
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حلیم عادل شیخ کا ڈرائیور قتل

یہ بھی پڑھیں