لاہور(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے 37 شہروں کے لئے نجی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا نیا شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔
ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے اعلان کے بعد پنجاب انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ٹرانسپورٹرز کرایوں میں کمی کرانے کا حکم دیدیا جس کے بعد 37 شہروں کے لئے نجی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا نیا شیڈول بھی جاری کردیاگیاہے ۔
صوبائی انتظامیہ کوٹرانسپورٹ کرایوں کی چیکنگ کیلئے گرینڈ آپریشن شروع کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر مسافروں کیلئے ٹرانسپورٹ کرایوں میں 40 سے
250 روپے تک کمی کردی گئی ہے۔
پنجاب بھر میں گاڑیوں کی چیکنگ، مسافروں سے وصول کردہ کرائے بارےجانچ پڑتال کی جارہی ہے۔
مسافروں کو1 لاکھ 5 ہزار 540 روپے زائد وصول کیا گیا کرایہ واپس کردیا گیاہے۔زائد کرایہ وصول کرنے پر 3 لاکھ 58 ہزار 500 روپے کے جرمانے اور 30 گاڑیاں بند کردی گئیں۔
حکومت کی جانب سے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ، کمشنرز، ڈپٹی کمشنر، ٹرانسپورٹ اتھارٹی حکام اور ضلعی انتظامی افسران کو فیلڈ میں رہنے اور سخت چیکنگ کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:اسرائیل نے پیجرز میں دھماکا خیز مواد شامل کیا: نیویارک ٹائمز


