واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی اخبارنیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے تائیوان سے درآمد شدہ پیجرز میں دھماکا خیز مواد شامل کیا تھا۔
اخبارکی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کو اس آپریشن سے متعلق بریفنگ دی گئی ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے ارکان پر منگل کو ہونے والے حملے کو انجام دینے کے لیے اسرائیلی فوج نے پیجرز کی ایک کھیپ میں دھماکا خیز مواد چھپا رکھا تھا۔
کچھ عہدے داروں نے دعویٰ کیا کہ حزب اللہ نے تائیوان کی کمپنی گولڈ اپولو سے پیجرز کا آرڈر دیا تھا، لیکن لبنان پہنچنے سے پہلے ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق زیادہ تر پیجرز کمپنی کے AP924 ماڈل تھے، جب کہ 3دیگر گولڈ اپولو ماڈل بھی بحری کھیپ میں تھے۔
امریکی آفیشلز نے بتایا کہ ہر پیجر میں ایک سے دو اونس (تقریباً 30 سے 60 گرام) دھماکا خیز مواد بیٹری کے ساتھ لگایا گیا جب کہ1 ڈیٹونیٹر بھی نصب تھا جسے دور سے ٹریگر کیا جا سکتا تھا۔
اسرائیل نےتاحال اس حملے کا دعویٰ نہیں کیا ہے۔
مزید پڑھیں:سمندر کے اوپر ایشیا تا یورپ پیدل چلنے کا حیرت انگیزمظاہرہ



