Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

سمندر کے اوپر ایشیا تا یورپ پیدل چلنے کا حیرت انگیزمظاہرہ

استبول (ویب ڈیسک)ہم اورآپ نے مہم جو افراد کو زمین پر پیدل چل کر ملکوں ملکوں سفر کرتے تودیکھا ہوگا لیکن ایک ایتھلیٹ نے سمندر کے اوپر پیدل سفر کر کے سب کو حیران کر دیاہے۔

مہم جو 32سالہ اسٹونین ایتھلیٹ ترکیہ میں کمال فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنمدر سے کئی سو فٹ بلند تنی رسی پر پیدل ایک کلو میٹر سے زائد کا فاصلہ طے کر کے ایشیا سے یورپ میں داخل ہواتھا۔

جان روز نے اپنا مخصوص ریڈ بل گیئر پہن کر سلیک لائن پر قدم رکھا اور اپنا کراس براعظمی سفر شروع کیا، جس میں نہ صرف اس کی جسمانی صلاحیت بلکہ اس کی ذہنی برداشت کو بھی دکھایا گیاتھا۔

ویڈیو میں ایتھلیٹ کو سمندر کے سینکڑوں فٹ بلندی پر ایک رسی پر جھولتے ہوئے ایشیا سے یورپ خطے میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

آبنائے باسفورس پر نیا کارنامہ انجام دینے کے بعد جان روز نے کہا کہ استنبول کا موسم اور ہوا کے حالات مشکل تھے، لیکن یہی چیز انہیں پُر جوش بناتی ہے۔

مزید پڑھیں:5اشیاء فریج میں رکھنا سنگین خطرناک ؟جانیےکیا اور کیوں

یہ بھی پڑھیں