لاہور (نیوزڈیسک) صوبائی حکومت سموگ کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر آئندہ ماہ سے لاہورکے سکولوں کی ہفتہ وار تعطیلات دو سے تین تک بڑھانے پر غور کر رہی ہے۔اگر منصوبہ منظور ہو جاتا ہے تو طلباء کو اگلےماہ نومبر سے ہفتہ اور اتوار کے ساتھ جمعہ کو اضافی ہفتہ وار تعطیل کا فیصلہ زیرتجویز ہے تاکہ ان کے خطرناک سموگ کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔
پنجاب کی انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی ترجمان کے مطابق اس حوالے سے فیصلہ نومبر کے پہلے ہفتے میں آئندہ جائزے میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے اوقات میں بھی تبدیلی کا امکان ہے۔
شہروں کیلئے آئی کیو ایئر رینکنگ سے پتہ چلتا ہے کہ لاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر ہے جس کا ایئر کوالٹی انڈیکس 215 پر ہے، بہت غیر صحت بخش۔لاہور انتظامیہ نے زہریلے اسموگ کی سطح کو کنٹرول کرنے کے لیے شہر کے کئی حصوں میں ’گرین لاک ڈاؤن‘ نافذ کر دیا۔
متعدد اقدامات کے باوجود، سموگ کی سطح 500 سے اوپر برقرار ہے، اور بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے فیصلہ کن اقدام میں، لاہور کے حکام نے کئی علاقوں میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا۔
مقامات میں ایبٹ روڈ (شملہ ہل سے گلستان سینما تک)، ایمپریس روڈ (شملہ ہل سے ریلوے ہیڈ کوارٹر تک)، کوئین میری روڈ (ڈیورنڈ روڈ سے علامہ اقبال روڈ) کے علاوہ ڈیوس روڈ، ایجرٹن روڈ اور کشمیر روڈ شامل ہیں۔ .ڈی جی انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے) پنجاب ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے آلودگی کے مخصوص مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے “گرین لاک ڈاؤن” کا نفاذ کیا۔
سندھ ہائیکورٹ:26 ویں ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور ، فریقین سے جواب طلب



