لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد سرکاری و نجی سکولوں میں آج سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا۔محکمہ تعلیم نے حالیہ سردی کی لہر کے پیش نظر چھٹیوں کے بعد سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردئیے ، پنجاب بھر کے نجی و سرکاری سکولوں کی نئی ٹائمنگ جاری کر دی گئی ۔
موسم کی سختی کے تناظر میں سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کرنے لگی تھیں کہ پنجاب بھر کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کیا جارہا ہے۔تاہم موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے محکمہ تعلیم پنجاب نے ایسی تمام خبروں کو من گھڑت قرار دے دیا۔محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق پنجاب بھر کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں مزید توسیع نہیں کی گئی ہے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق پیر سے سکولوں کے اوقات کار 9 سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز سکول صبح 9 سے دوپہر 12 بجے تک کھلیں گے۔سردی کی لہر کو دیکھتے ہوئے خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں میں یونیفارم میں نرمی کی اجازت دی ہے جو کہ 13 جنوری سے 15 فروری تک رہے گی۔
سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کن شہروں میں ہوگی؟نئی تفصیلات آگئیں
