لاہور(نجی چینل) نجی ٹی وی کے شو پر ایک کالر نے مذہبی سکالر سے پانچویں شادی کے لیے وظیفہ مانگ لیا جس پر مذہبی اسکالر نے ہاتھ جوڑ لیے۔ نجی ٹی وی کی رمضان نشریات میں آنے والی ایک فون کال پرکالرنے دعویٰ کیا کہ میں پہلے ہی 4 شادیوں میں کامیاب رہا ہوں اور میری بیویاں بھی مجھ سے خوش ہیں، مگر اب میں پانچویں شادی کرنا چاہتا ہوں اور اس سلسلے میں مخصوص وظیفے کی درخواست کرتا ہوں تاکہ اس معاملے میں کامیابی مل سکے۔
کالر کی اس درخواست پر مذہبی اسکالر نے شدید حیرت کا اظہار کرتے ہوئے فوراً اسے روک دیااور کہا کہ ایسے خیالات سے دور رہیں، آپ کو چاہیے کہ اپنی موجودہ گھریلو زندگی پر توجہ دیں اگر آپ 4 بیویوں کے بعد بھی مزید شادی کا سوچ رہے ہیں تو اس میں کچھ غلط ہے۔ ،آج بھی 14پروازیں منسوخ مذہبی سکالر نے مزید کہاکہ آپ شاید 5 یا 6 بیویوں تک جا پہنچیں گے اور یہ رویہ جاری رکھیں گے۔
ڈے لائٹ سیونگ، گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کردی گئیں


