Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ایک قیدی کا تبادلہ

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا۔

سیکورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ انڈین بارڈر سکیورٹی فورس کے پرنم کمار شاہ کو بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا، جس کے جواب میں پنجاب رینجرز کے محمداللہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار کو پاکستانی فورسز نے جبکہ پنجاب رینجزر کے اہلکار کو بھارتی فورسز نے سرحدی خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا۔

یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے بعد 12 مئی کو ڈی جی ملٹری آپریشنز کا رابطہ ہواتھا جس میں جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا۔

پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 23لاکھ ڈالر موصول ہوگئے

یہ بھی پڑھیں