Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

راولپنڈی میں دفعہ 144نافذ، ڈبل سواری اور جلسے جلوسوں پر پابندی

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک)ضلعی انتظامیہ نے امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے راولپنڈی میں 4 اگست سے 10 اگست تک دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اس دوران موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، سیاسی اجتماعات، ریلیوں اور جلسوں پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحہ کی نمائش اور لاوڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی، جبکہ اہم شاہراہوں پر رکاوٹیں ہٹانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انتظامیہ کے مطابق، یہ اقدام ممکنہ سیاسی کشیدگی اور امن عامہ کے خدشات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
مزید پڑھٰیں‌:خیبر پختونخواحکومت کا چاراضلاع میں میڈیکل آفیسرز کی بھرتی کااعلان

یہ بھی پڑھیں