لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے گندم کی کاشت سے قبل کاشتکاروں کو 100 ارب روپے کے بلاسود قرضے دینے کی تجویز پر رضامندی ظاہر کردی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت گندم کے کاشتکاروں کی امداد کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
وزیراعلیٰ نے پنجاب میں گندم کی بوائی سے قبل زرعی ان پٹ کی لاگت میں کمی کا حکم دیا۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ گندم کے کاشتکاروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ حکومت ان کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے گندم کی بوائی سے قبل کھاد کی وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گندم کے چھوٹے کاشتکاروں کو ریلیف کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب میں بہتر پیداوار کے لیے گندم کی بروقت بوائی ضروری ہے۔
پنجاب میں کسانوں کو 2 ماہ کے دوران 63 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی۔ کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں نے 50 ارب روپے کے بلاسود قرضے حاصل کیے ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب گندم سپورٹ پروگرام کے تحت 13 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام: نئی شادی شدہ خواتین کیلئے خوشخبری




