Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

تعطیلات کے دوران سکول کھولنے پر متعدد نجی تعلیمی اداروں کو نوٹس جاری

لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کی ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی نے تعطیلات کے دوران سکول کھولنے پر متعدد نجی تعلیمی اداروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق گرمی کی تعطیلات کے دوران سکولز کھلنے پر ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی نے لاہور کے13 سکولز کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔ خفیہ ٹیموں کےچھاپوں کے دوران سکولز کھلے پائے گئے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نجی سکولز کھول کر پنجاب پرائیوٹ ایجوکیشنل ایکٹ کی خلاف ورزی کی گئی، پرنسپل ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی کے سامنے پیش ہوں، سکولز کھولنے کی وجہ بتائی جائے ورنہ قانونی کارروائی ہوگی۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ نجی سکولز پر بھی لاگو ہوگا، خلاف ورزی کرنے والے سکولز کے خلاف والدین شکایت درج کرائیں۔

واضح رہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب نے جمعرات کو سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا، صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ پنجاب بھر میں تمام سکول اب یکم ستمبر کو کھلیں گے۔ اس سے قبل پنجاب کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 14 اگست تک رکھی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں۔عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ کی مبینہ نیلامی: اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے اشتہار جاری کردیا

یہ بھی پڑھیں