لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بروقت امدادی کارروائیاں عمل میں لانے کیلئے وزرا کو فیلڈ میں جانے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کےمطابق مریم نواز نے پنجاب کابینہ کے 12 وزرا کی مختلف اضلاع میں ڈیوٹیاں لگا دی، وزیرخزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمان کو لاہور اور شیخوپورہ کے دورے میں جانے کا حکم دے دیا۔
بلال یسین کو ننکانہ صاحب اور قصور، خواجہ عمران نذیر فیصل آباد ڈویژن کی نگرانی کریں گے، شافع حسین کو گجرات، کاظم علی پیرزادہ کو بہاولپور کے دورے کی ہدایت کردی گئی۔مزید کہنا ہےکے شیرعلی گورچانی کو ڈی جی خان، عاشق کرمانی کو ساہیوال ڈویژن پہنچنے کی ہدایت، ذیشان رفیق اور رمیش سنگھ اروڑا کو گوجرانوالہ ڈویژن کی انتظامیہ کی نگرانی کریں گے۔
انہوں نے کہا کے صہیب بھرتھ کو سرگودھا، رانا سکندر حیات کو ملتان، بلال اکبر خان منڈی بہاالدین، حافظہ آباد کے دورے کریں گے، تمام وزرا کو فوری علاقوں کے دورے، مقامی انتظامیہ کے ساتھ فلڈ ریسپانس میں کام کرنے کیا حکم دے دیا۔
مزید پڑھیں :پنجاب: سکولوں کی چھٹیوں سے متعلق فیصلہ کل ہوگا
