Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

سی سی ڈی کی کامیاب کاروائی

لاہور(اوصاف نیوز)سی سی ڈی کی لاہور کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 4 ملزمان ہلاک کر دئے گئے ۔

ذرائع کے مطابق لاہو کے علاقے باٹا پور، مصری شاہ اور ساندہ میں 3 مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران چار ملزمان ہلاک کئےگئے۔

باٹا پور میں مبینہ مقابلے کے دوران ملزم صابر، ساندہ ٹی نمبر4 کے قریب مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک ہوئے، ہلاک ملزمان کی شناخت وسیم اور ریاست کے نام سے ہوئی ہے ۔

مزید بتایا گیا کہ مصری شاہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں روہیت مسیح ہلاک ہوا، ہلاک ملزم 50 سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا، لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کرکے فرارملزم کی تلاش شروع کردی گئی۔
مزید پرھیں:سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

یہ بھی پڑھیں