Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

نازیبا گفتگو کرنے پر ٹک ٹاکر حکیم شہزاد گرفتار

لاہور( اوصاف نیوز)شجاع آباد میں ٹک ٹاکر اور معجون بیچنے والے حکیم شہزاد لوہا پاڑ کو نازیبا گفتگو کرنے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق سی سی ڈی ملتان کی ٹیم نے چھاپہ مار کر حکیم شہزاد کو ان کے گھر سے حراست میں لیا۔

ذرائع کے مطابق حکیم شہزاد پر الزام ہے کہ وہ ٹک ٹاک پر نازیبا گفتگو اور ویڈیوز شیئر کر رہے تھے، جس پر ان کیخلاف کارروائی کی گئی۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ حکیم شہزاد کو گرفتار کیا گیا ہو، اس سے قبل بھی وہ اسی نوعیت کے الزامات پر حراست میں آ چکے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حکیم شہزاد کیخلاف مزید تفتیش جاری ہے اور ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بھی شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب ان کی گرفتاری کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے، جہاں صارفین مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:غزہ سے واپسی پرڈاکٹر خالد محمود پر سکردو میں شدید حملہ،حالت تشویشناک

یہ بھی پڑھیں