لاہور (اوصاف نیوز) آئی جی آفس میں پروموشن اسکینڈل بے نقاب ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے جاری مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ آئی جی آفس میں پروموشن اسکینڈل بے نقاب ہونے کے بعد ترقی پانے والے 8 انسپکٹرز کی دوبارہ تنزلی کر دی گئی ہے۔
مراسلے کے مطابق ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے انکوائری شروع کر دی گئی ہے، ذمہ داروں کے تعین کے بعد محکمانہ کارروائی ہوگی۔
مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ تنزلی کا شکار ہونے والے انسپکٹرز کا تعلق لاہور، ملتان ، شیخوپورہ اور دیگراضلاع سےہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان کی فضائی برتری ایمان، تربیت اور جدید ٹیکنالوجی کا نتیجہ ہے، خالد چشتی


