Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

جعلی دستاویزات پر بیلجیئم جانیوالے 2 افراد لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار

لاہور ( اوصاف نیوز)لاہور میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیلجیئم جانے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزمان کو لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق دونوں ملزمان کے پاسپورٹ پر بیلجیئم کے جعلی ورک ویزے لگے ہوئے تھے۔

ایف آئی اے کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان نے ویزے 2 ایجنٹوں سے حاصل کیے تھے جس کے لیے انہوں نے 80 لاکھ روپے دیے تھے۔
مزید پڑھیں‌:بانیٔ پی ٹی آئی سے کسی پارٹی رہنما کی ملاقات نہ ہو سکی

یہ بھی پڑھیں