لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کے وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے سکولوں میں موسم سرما کے اوقات کار کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں جعلی قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے موسم سرما کے لیے
{تاحال کوئی نیا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔}
صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ والدین، اساتذہ اور طلبہ جعلی خبروں پر دھیان نہ دیں، جب سرکاری سطح پر موسم سرما کے نئے اوقات کار کا فیصلہ کیا جائے گا تو محکمہ سکول ایجوکیشن کی آفیشل ویب سائٹ اور تصدیق شدہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمزپر باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
رانا سکندر حیات نے والدین، اساتذہ اور تعلیمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے غیر مصدقہ شیڈولز پر یقین نہ کریں اور صرف محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعلامیہ کو ہی مستند سمجھیں۔
انہوں نے کہا کہ موسم سرما کے اوقات کار کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہونے پر تمام اسکولوں کو بروقت آگاہ کر دیا جائے گا، تاکہ طلبہ اور اساتذہ کو کسی قسم کی الجھن کا سامنا نہ ہو۔
مزید پڑھیں : پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان اہم مذاکرات آج کہاں ہونگے ،تفصیل جانیے



