سرگودھا( اوصاف نیوز)سرگودھا تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں تعینات نائب محرر ارشد پڑھیار کی جانب سے حوالات میں بند ایک ملزم سے ٹانگیں دبوانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تصویر منظرِ عام پر آتے ہی شہریوں میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔
ذرائع کے مطابق نائب محرر ارشد پڑھیار نے جیل میں موجود ایک ملزم کو بیرک سے نکال کر اپنی ٹانگیں دبوانے کا “خصوصی” کام لیا، جسے کسی نے موبائل کیمرے سے قید کر کے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا۔ تصویر وائرل ہونے کے باوجود پولیس افسران نے تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا اور معاملے پر خاموشی اختیار کر لی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس اصلاحات کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں، اگر محافظ ہی قانون کی دھجیاں اڑائیں گے تو عوام کہاں جائیں؟ عوامی حلقوں نے آئی جی پنجاب اور آر پی او سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے اور ملوث اہلکار کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ پولیس کے وقار کو بحال کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں:سابق این ایف ایل کھلاڑی ڈگ مارٹن پولیس حراست کے دوران چل بسے


