لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور کی مارکیٹوں کے کاروباری اوقات میں یکم جون تک نرمی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی مارکیٹوں کی 8 بجے بندش کی پابندی ختم کر دی گئی۔اس حوالے سے ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ لاہور کی مارکیٹوں کے کاروباری اوقات میں یکم جون تک نرمی کردی گئی ہے۔
تاجر برادری کے دیرینہ مطالبے پر خصوصی رعایت کا اعلان کیا۔ تاجر برادری اور شہریوں کو بڑا ریلیف فراہم کر دیا گیا۔
معاشی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں ۔ مارکیٹوں کے اوقات میں توسیع کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کی گئی ہیں ۔
مزید پڑھیں۔بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ، قومی ٹیم میں تین اہم تبدیلیاں



