Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

میٹرک رزلٹ 2026 کی ممکنہ تاریخیں پنجاب حکومت نے جاری کردیں

میٹرک رزلٹ 2026

پنجاب حکومت نے میٹرک رزلٹ 2026 کی ممکنہ تاریخوں سے متعلق اہم پیش رفت کرتے ہوئے دسویں اور نویں جماعت کے سالانہ نتائج کا ابتدائی شیڈول تیار کر لیا ہے، جس کے بعد طلبہ اور والدین میں نتائج کے انتظار کی صورتحال مزید واضح ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک امتحانات کے نتائج کے شیڈول پر مشاورت مکمل کر لی ہے۔ ابتدائی شیڈول کے تحت دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا نتیجہ 6 اگست کو جاری کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ نویں جماعت کا رزلٹ 2 ستمبر کو متوقع ہے۔

تعلیمی بورڈز کی جانب سے اس وقت پرچوں کی جانچ، نمبروں کی تصدیق اور رزلٹ کی تیاری کا عمل مختلف مراحل میں جاری ہے۔ حکام کے مطابق جلد ہی نتائج کی حتمی منظوری دی جائے گی جس کے بعد تمام بورڈز باقاعدہ تاریخوں کا اعلان کریں گے۔

رواں سال پنجاب بھر سے لاکھوں طلبہ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں شرکت کی۔ میٹرک رزلٹ 2026 جاری ہونے کے بعد دسویں جماعت کے طلبہ کالجز میں داخلوں کیلئے درخواستیں دے سکیں گے جبکہ نویں جماعت کے طلبہ اپنی کارکردگی کا جائزہ لے کر آئندہ امتحانات کی بہتر تیاری کر سکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات 6 اکتوبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ وہ طلبہ جو سالانہ امتحانات میں کامیاب نہ ہو سکیں یا اپنے نمبرز بہتر بنانا چاہتے ہوں، انہیں دوبارہ امتحان دینے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

دوسری جانب پنجاب میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کیلئے طلبہ کی رجسٹریشن کا آغاز 25 مئی سے ہوگا جبکہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 8 جولائی مقرر کی گئی ہے۔ متعلقہ حکام نے اسکول سربراہان کو طلبہ کا مکمل اور درست ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں