Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

اردو ڈائجسٹ کے بانی اورمعروف صحافی الطاف حسن قریشی انتقال کر گئے

لاہور(نیوز ڈیسک)معروف صحافی اور اردو ڈائجسٹ کے بانی الطاف حسن قریشی انتقال کر گئے۔وزیراعظم شہباز شریف نے معروف صحافی اور اردو ڈائجسٹ کے بانی الطاف حسن قریشی کے انتقال پر اظہار افسوس اور دعائے مغفرت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ الطاف حسن قریشی کے انتقال سے صحافت کے شعبے میں ایسا خلا پیدا ہوگیا ہے جو شاید ہی کبھی پر ہوسکے، ان کی صحافت کی دنیا میں بے پایاں خدمات کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔

اے پی این ایس کی جانب سے جاری بیان میں اردو ڈائجسٹ کے چیف ایڈیٹر الطاف حسن قریشی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ ان کے انتقال سے صحافتی اور ادبی دنیا غم زدہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق الطاف حسن قریشی کی نماز جنازہ آج بروز اتوار بعد نماز ظہر جامعیہ اشرفیہ لاہور میں ادا کی جائے گی۔

مزید بتایا گیا کہ الطاف حسن قریشی نے اردو ڈائجسٹ کے ذریعے ملک بھر میں سنجیدہ صحافت، دانش ورانہ مباحث اور ادبی اقدار کے فروغ کے لیے تاریخی اور غیرمعمولی کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں۔خیبر پختونخوا حکومت شہری کے ساتھ ہاتھ کر گئی ، شہری پریشان

یہ بھی پڑھیں