لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور کے علاقے کلمہ چوک کے قریب میٹرو بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے فوراً بعد بس میں سوار تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا، جس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
میٹرو بس انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیا۔ واقعے کے بعد متعلقہ حکام نے بس کو سروس سے ہٹا کر آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں۔سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع پنجگور میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 6 دہشگرد ہلاک




