سانگھڑ( نیوزڈیسک)سندھ کے علاقے سانگھڑکے گاوں نیاز بھٹی میں ہینڈپمپ کا زہریلا پانی پینے سے 5 بچے اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ۔تفصیلات کے مطابق سنجھورو کے نواح بھٹی گوٹھ میں زمین کا زہریلا پانی پینے کے باعث دو روز میں پانچ بچے انتقال کرگئے مزید دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
ریسکیوحکام کے مطابق ہینڈ پمپ کازہریلا پانی پینے کے باعث فوت ہونے والے بچوں میں 8 سالہ مرید بھٹی،3سالہ ممتاز،5سالہ راشد،4سالہ سانیہ اور4سالہ ضمیرہ بھٹی شامل ۔محکمہ صحت کی ٹیم نے گائوں پہنچ کر معلومات جمع کیں، پانی کو چیک کروایا جس میں زہریلا مواد اورآرسینک کی مقدار موجود ہونے کی تصدیق کی گئی
،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہےکہ زرعی زمین میں لگے ہینڈ پمپ کا پانی لیبارٹری ٹیسٹ کےمطابق پانی زہریلا ہے جسے اب سِیل کردیا گیاہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کابچوں میں غذائی قلت دور کرنے کیلئے بے نظیر نشونما پروگرام شروع کرنے کا اعلان
