Search
Close this search box.
هفته ,11 جولائی ,2026ء

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

کراچی: سونے کی قیمت میں ایک روزہ کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے اور چاندی کے نئے نرخ جاری کر دیے گئے ہیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 11 ڈالر اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی نئی قیمت 4 ہزار 111 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے میں آئے، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 100 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس اضافے کے بعد سونے کی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 33 ہزار 536 روپے فی تولہ ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 687 روپے مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فی تولہ چاندی 30 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 462 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 26 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 540 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، سرمایہ کاروں کی دلچسپی، امریکی ڈالر کی صورتحال اور بین الاقوامی معاشی حالات مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کے نرخوں پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں