Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ کراچی، مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ان کا استقبال کیا۔ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا کراچی کا یہ پہلا دورہ ہے۔

وزیراعظم ہیلی کاپٹر کے ذریعے مزار قائد پہنچے اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔ انہوں نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، احسن اقبال، خالد مقبول، جام کمال اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

شہباز شریف نے مزار قائد پر مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے پاکستان کی خدمت اور ملک خداداد کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا حلف لیا۔ اس موقع پر نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے عہد کیا کہ وہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائد کا پاکستان بنائیں گے۔

وزیراعظم نے مزار قائد پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔

کراچی کے اپنے ایک روزہ دورے کے دوران وہ تاجر برادری اور کراچی چیمبر آف کامرس کے وفود سے بھی ملاقات کریں گے اور ان سے ملکی معیشت کی بہتری کے حوالے سے تجاویز لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں