کراچی (نیوزڈیسک)انسداد منشیات کے بین الاقوامی ادارے انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا انفورسمینٹ افیئرز کے وفد کی سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات، انسداد منشیات کی کوششوں پر تبادلہ خیال ، بین الاقوامی منشیات اور قانون نافذ کرنے والے امور (INL) کے وفد نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ڈائریکٹوریٹ جنرل ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول آفس میں ملاقات کی..
ملاقات میں باہمی مفادات اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیاملاقات میں آئی این ایل کی جانب سے ڈائریکٹر لوری انٹولینز، کائونٹر نارکوٹکس ایڈوائزر مارک کینیڈی، ڈی ای اے اتاشی تھامس مارشل، اے آر ایس او کے جوش میک کیو، پروگرام اسپیشلسٹ راجا شرجیل حسن اور دیگر شریک ہوئےسیکریٹری ایکسائز سلیم راجپوت، ڈی جی ایکسائز اورنگزیب پنہور، ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول۔ریاض حسن کھوسو بھی ملاقات میں موجود رہےملاقات کے دوران سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے آئی این ایل کے وفد کو ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے اقدامات سے آگاہ کیا..
آئی این ایل کی ڈائریکٹر لوری انٹولینز، کائونٹر نارکوٹکس ایڈوائزر مارک کینیڈی،ڈی ای اے اتاشی تھامس مارشل کی جانب سے سندھ حکومت کے کاوشوں کی تعریف انسداد منشیات میں حکومت سندھ کی کوششیں قابل ستائش ہیں، آئی این ایل۔ڈائریکٹر لوری انٹولینز منشیات کا خاتمہ یقینی بنانے کے لئے ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہیں، ڈی ای اے اتاشی تھامس مارشلمنشیات کے خلاف جنگ ہم سب کا مشترکہ مشن ہے
شرجیل انعام میمن تمام صوبے نمایاں کوششیں کر رہے ہیں، حکومت سندھ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں سرفہرست ہے، شرجیل انعام میمنسینیر وزیر شرجیل انعام میمن نے آئی این ایل کے وفد کو ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول اور پولیس کے تعاون سے جاری کریک ڈاؤن کارروائیوں کی تفصیل دی شرجیل انعام میمن نے وفد کو موثر تبدیلیوں کے لیے قوانین میں ترمیم کی کوششوں سے بھی آگہی دیتعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنا ہمارا مشن ہے
شرجیل انعام میمن پولیس، ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول، اور اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) تندہی سے کام کر رہے ہیں، شرجیل انعام میمن بحالی کے مراکز فعال ہیں، اور ہم نشے کے عادی افراد کو معاشرے میں دوبارہ ضم ہونے میں مدد کے لیے مزید مراکز قائم کر رہے ہیں، شرجیل انعام میمنآئس اور کرسٹل ہیروئن جیسی منشیات ہمارے لئے بہت اہم چیلنج ہے، شرجیل انعام میمنہماری اولین ترجیح منشیات کا خاتمہ ہے، اور ہماری کارروائیاں اور کریک ڈاؤن دن بہ دن تیز ہو رہے ہیں، شرجیل انعام میمن سینئر وزیر نے وفد کو محکمہ ایکسائز کے ریپڈ رسپانس یونٹ (RRU) کے بارے میں بھی آگاہ کیا
آئی این ایل کے وفد نے ریپڈ رسپانس یونٹ کے قیام کو سراہا، منشیات کے خاتمے میں تعاون کی یقین دہانیملاقات میں سندھ حکومت اور بین الاقوامی شراکت داروں کے انسداد منشیات کی کارروائیوں کو مضبوط بنانے اور تعاون پر مبنی کوششوں کو بڑھانے کے عزم پر زور دیا گیاسینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے معزز مہمانوں کو روایتی سندھی اجرک کے تحفے بھی پیش کئے گئے
