Search
Close this search box.
منگل ,14 جولائی ,2026ء

زمین پھٹی نہ آسمان گرا، علاج کیلئے پیسے نہ ہونے پر سفاک باپ نے معصوم بچی کو زندہ دفن کردیا

نوشہروفیروز(نیوزڈیسک) زمین پھٹی نہ آسمان گرا، علاج کے پیسے نہ ہونے کے باعث سفاک باپ نے 15 دن کی معصوم بچی کو زندہ دفن کردیا، ٹھاروشاہ پولیس نے باپ کو گرفتار کرلیا۔ مقدمہ درج، ملزم نےجرم کااعتراف کرلیا ۔ٹھاروشاہ میں افسوسناک واقعہ باپ نے 15 دن کی معصوم بچی کو زندہ دفن کردیا۔

پولیس نےمعصوم بچی کو زندہ دفن کرنیوالے والد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم طیب عرف مچھر راجپر نے جرم کا اعتراف کرلیا۔ ملزم نے اقبال جرم کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ علاج کے پیسے نہ ہونے کے باعث معصوم بچی کو بوری میں بند کرکے دفن کیا بچی کو محلہ میں پڑوسیوں کو دیا مگر انہوں نے واپس کردی تھی مجھ سے غلطی ہوگئی مجھے معاف کردیں

ملزم پولیس کے سامنے التجائیں کرتا ۔رہا ٹھاروشاہ پولیس کے ایس ایچ او ابراہیم سومرو نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ملزم کو ہمراہ لیکر قبرستان میں قبر کی نشاندہی کروا لی ہے جبکہ ملزم طیب عرف مچھر راجپر کیخلاف مقدمہ درج کردیا گیا اور عدالتی حکم لینے کے بعد قبرکشائی کرواکر پوسٹمارٹم کروایا جائیگا پھر مزید تفتیش آگے بڑھے گی۔
بابائے خدمت،انسانیت کے خادم عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے 8 برس بیت گئے

یہ بھی پڑھیں