Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

صدر مملکت آصف علی زرداری سے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی ملاقات، مسائل حل کیلئے مدد مانگ لی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر برائے توانائی و منصوبہ بندی و ترقیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی ملاقات،صوبائی وزیرسید ناصر حسین شاہ نے صدر آصف علی زرداری سے وفاقی حکومت سے متعلق سندھ صوبے کے مسائل حل کیلئے مدد مانگ لی۔ صدر آصف علی زرداری وفاقی حکومت سے متعلق سندھ کے مسائل کے حل میں کردار ادا کریں، سید ناصر حسین شاہ کی درخواست۔

صدر آصف علی زرداری کا سندھ سمیت پاکستان کے تمام صوبوں کے وفاق سے متعلق مسائل کے حل میں اپنے کردار کو جاری رکھنے کا عزم ، صدر پاکستان آصف علی زرداری کو سید ناصر حسین شاہ نے سندھ میں توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، صدر آصف علی زرداری کو سید ناصر حسین شاہ نے سندھ میں شمسی توانائی کے فروغ کے حوالے سے سندھ حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا

توانائی کے موجودہ بحران میں سولر انرجی پر انحصار کو بڑھانا ہوگا، صدر آصف علی زرداری کا سید ناصر حسین شاہ سے مکالمہ ، شمسی توانائی سے زیادہ سے زیادہ مستفیذ ہونے کیلئے سندھ حکومت مؤثر اقدامات پر عمل درآمد کررہی ہے، صدر آصف علی زرداری کو سید ناصر حسین شاہ کی یقین دہانی، صدر آصف علی زرداری کو سید ناصر حسین شاہ نے سندھ میں منصوبہ بندی و ترقیات کے محکمے کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں