Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

شہباز شریف کو ہٹا کر محسن نقوی کو لانے کی باتیں صرف افواہیں ہیں ، فیصل واوڈا

کراچی(نیوز ڈیسک ) سینئر سیاستدان و سینیٹر فیصل واوڈا نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو وزیر اعظم بنانے کی خبروں کی تردید کردی۔

نجی ٹی وے کے پروگرام نے صحافی فیصل واوڈا سے سوال پوچھا کہ پہلے ہی عمران خان کی صورت میں مزاحمت موجود ہے، اگر شہباز شریف کو ہٹایا جاتا ہے تو مزاحمت میں مزید اضافہ ہوگا، کیا ایسا رسک لیا جاسکتا ہے؟

اس پر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ محسن نقوی نے بطور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب بہت زبردست کام کیا ہے، شہباز شریف اور محسن نقوی دونوں ہی پروگریسو پاکستان چاہتے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ شہباز شریف کو ہٹا کر محسن نقوی کو لانے کی باتوں میں بالکل بھی جان نظر نہیں آ رہی، یہ صرف افواہیں ہیں۔

مزید پڑھیں۔موسلا دھار بارش: کراچی میں نظام درہم برہم، عوام نے عوام کے لیے دروازے کھول دیے

یہ بھی پڑھیں