Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

کےالیکٹرک افسران کی عدالت میں پیشی!

کراچی (اوصاف نیوز)شدید بارش کے دوران ججز کے گھروں میں بجلی کی بندش پر کے الیکٹرک افسران نے عدالت میں پیش ہو کر معذرت کی۔

ذرائع کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک کے حکام کو بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن پر طلب کیاگیا تھاکے ای کے سی ای او اور سینئر حکام گزشتہ روز عدالت میں پیش ہوئے۔

22 اگست کو جاری کیے گئے سندھ ہائی کورٹ کے نوٹس میں کہا گیا کہ اس مسئلے سے ججوں، سینئر افسران اور ان کے اہل خانہ کو شدید تکلیف پیش آئی ، عدالتی نوٹس پر کےالیکٹرک افسران نے پیش ہو کر بجلی کے بریک ڈاؤن پر معذرت کرلی۔

بتایا گیا کہ کےالیکٹرک حکام نے عدالت میں کہا کہ آئندہ بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن اور فالٹ سے بچنے کے لیے حکمت عملی بنالی گئی ہے، علاقوں میں تعینات افسران کے رابطہ نمبر اور نام فراہم کردیے گئے ہیں۔

کےالیکٹرک افسران نے عدالت کو بتایا کہ کچھ افسران کے تبادلے ہوچکے اور کوتاہی میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں :ملک بھر میں‌گرج چمک کے ساتھ موسلادھا بارشوں کی پیشگوئی ،الرٹ جاری

یہ بھی پڑھیں