Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کاایم بی بی ایس فائنل ائیرکے نتائج کااعلان،لڑکیاں بازی لے گئیں

لاہور(ویب ڈیسک )یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نےجمعہ کو ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2023 کے نتائج جاری کردیئے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 44 میڈیکل کالجوں کے 5792 امیدواروں میں سے 5333 پاس ہوئے جبکہ 442 فیل ہوئے جس کے نتیجے میں کامیابی کی شرح 92.35 فیصد رہی۔پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کی ثنا مرتضیٰ نے 1500 میں سے 1317 نمبر لے کر پہلی، نشتر میڈیکل کالج ملتان کے زوہیب امجد نے 1312 نمبروں کے ساتھ دوسری اور اسی کالج کی عرومہ عزیز نے 1309 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
مزیدپڑھیں:پاکستان میں مقیم افغانوں کے رجسٹریشن کارڈز میں مزید توسیع کا اعلان
میڈیسن میں کل 111، سرجری میں 12، گائنی کولوجی میں 229 اور پیڈیاٹرکس میں 199 امیدواروں نے امتیاز حاصل کیا۔یو ایچ ایس کے ترجمان نے بتایا کہ پریکٹیکل امتحانات کے اختتام کے تین ہفتوں کے اندر نتائج کا اعلان کیا گیا تھا ، اور تمام نتائج یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر قابل رسائی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں