Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

ڈاکٹر کے نسخہ کے بغیر اینٹی بائیوٹک ادویات پر پابندی لگ گئی

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب حکومت نے اینٹی بائیوٹک ادویات سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے اس کے بے جا استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

پنجاب حکومت نے اینٹی بائیوٹک دواؤں کا بے جا استعمال روکنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس پر بغیر ڈاکٹر نسخے فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ ہوا کہ ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک استعمال نہیں ہوگی اور اجلاس نے اس فیصلے کی منظوری دی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس فیصلے پر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن، ڈریپ سے مشاورت شروع کرے گا جبکہ ڈرگ کنٹرول ونگ، ہیلتھ کئیر کمیشن اور ڈریپ سات روز میں سفارشات مرتب کریں گے۔اجلاس میں میڈیکل سٹورز پر اینٹی بائیوٹک ادویات کی فروخت کو ریگولیٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔واضح رہے کہ طبی ماہرین اینٹی بائیوٹک ادویات کے بے جا استعمال کو انسانی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ قرار دیتے ہیں۔

اس سے قبل وفاقی حکومت بھی 2019 میں اسلام آباد میں موجود تمام میڈیکل اسٹور کو بغیر ڈاکٹری نسخہ کے اینٹی بائیوٹک ادویات کی فروخت پر پابندی لگا چکی ہے۔

مزیدپڑھیں:بلی نما جانور کے فضلے سے بننے والی دنیا کی مہنگی ترین کافی

یہ بھی پڑھیں