Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

پنجاب ہسپتالوں کے ویسٹ سے برتن تیار، عوام میں‌بیماریاں‌پھیل گئیں

لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب حکومت صوبے میں ایک طرف ماحولیات کی بہتر ی کیلئے شاپنگ بیگ پر پابندی لگا چکی تو دوسری طرف ہسپتال کے فضلے سے پلاسٹک کی چوری روکنے اور انکی تلفی پر خاطر خواہ کنٹرول نہیں کر سکی جس کی وجہ سے ہسپتال سے چوری پلاسٹک ویسٹ سے تیار شدہ اشیاء آج بھی مارکیٹ میں فروخت ہورہی ہیں جن کیخلاف پنجاب حکومت کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ اٹھا سکی ۔

پلاسٹک ویسٹ کے تیار کردہ برتنوں سے انسانی صحت پر گہرے اثرات مرتب ہونے لگے، گندے برتنوں سےکینسر سمیت مختلف بیماریاں پھیلنے لگیں۔

محکمہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک ہسپتال روزانہ اوسطاً 300 کلوگرام سے زائد میڈیکل ویسٹ پیدا کرتا ہے جس میں 71 فیصد پلاسٹک، 13 فیصد گلاس، 5.7 فیصد کاٹن اور ڈریسنگ جبکہ 0.4 فیصد گلوز شیٹس اور ڈائپرز ہوتے ہیں۔
شوہر کی موت کے باوجودمانگ سے سندور کیوں نہیں ہٹایا؟ ریکھا نے وجہ بتادی

یہ بھی پڑھیں