امریکی خلائی ادارہ ناسا ایک اسپیس اسٹیشن لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے جو چاند کے گرد مدار میں گھومے گا اور اس کو قمری مشنز کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔
لانچ کیے جانے والے اس لونر گیٹ وے کا مقصد خلاء میں ایک گھر اور سائنسی تجربہ گاہ کا تعین کرنا ہے جوکہ چاند کا سفر کرنے والے خلانوردوں کے لیے بطور بیس کام آئے گا۔
ناسا کا کہنا ہے کہ یہ اسپیس اسٹیشن چاند پر پہلا مستقل انفرااسٹرکچر ہوگا، جس کو انسان کو دوبارہ چاند پر بھیجنے کے لیے شروع کیے جانے والے مشن آرٹِیمس کے لیے اہم حصے کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ماضی میں اپولو مشنز کی مدد سے ناسا نے خلانوروں کو براہ راست چاند پر اتار دیا تھا لیکن اس متعلق ناسا کا کہنا ہے کہ چاند کے گرد گیٹ کی موجودگی خلانوردوں کو چاند پر لمبے عرصے تک چاند پر رکنے میں مدد دے گی۔
اس لونر گیٹ وے کا سائز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا تقریباً 20 فی صد ہوگا اور چاند کے گرد دو میل فی سیکنڈ کی رفتار سے سفر کرسکے گا۔63ٹن وزنی یہ اسٹیشن تقریباً 141x 62 x 67 فٹ بڑا ہوگا اور اس میں چار خلانورد آسکیں گے اور یہ چاند سے 1000 میل کی اونچائی سے لے کر 43 ہزار 500 میل اونچائی تک تیر سکے گا۔
فوج میں خدمات انجام دینے سے بچنے کیلئے 20 کلو وزن بڑھانے والے نوجوان کو سزا
